بحیرۂ احمر میں قائم سعودی عرب کا نیوم پورٹ ایک اہم بین الاقوامی تجارتی مرکز کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔
جدہ سے جاری کردہ سرکاری بیانات کے مطابق یورپ سے خلیجی ریاستوں تک ایک نئی اور تیز رفتار سعودی تجارتی راہداری کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نیوم پورٹ اب یورپ سے خلیجی منڈیوں تک رسائی کے لیے ایک جدید اور مؤثر تجارتی راستہ بن چکا ہے، جو یورپ، مصر، سعودی عرب اور دیگر خطوں کو باہم مربوط کر رہا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ اس راہداری کے ذریعے متحدہ عرب امارات، کویت، عراق، عمان اور دیگر خلیجی ممالک کو درآمدی اشیاء کی ترسیل مؤثر انداز میں جاری ہے۔
حکام کے مطابق نیوم کوریڈور کے تحت ٹرکوں اور فیری سروس کے ذریعے سامان کی تیز رفتار ترسیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جس سے خطے میں تجارتی سرگرمیوں کو نمایاں فروغ حاصل ہو رہا ہے۔
THE PUBLIC POST