اسٹیٹ بینک شرحِ سود کے تعین کے لیے آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان شرحِ سود کے تعین کے لیے آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، جس کے لیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک کی صدارت میں منعقد ہوگا۔
اجلاس کے دوران آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے بنیادی شرح سود کا تعین کیا جائے گا، جس پر کاروباری اور مالیاتی حلقوں کی گہری نظر مرکوز ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ جائزے میں اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ کو 10.5 فیصد پر برقرار رکھا تھا اور آج ہونے والے اجلاس میں نئی مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود کے حوالے سے فیصلہ سامنے آئے گا۔

Check Also

ناصر مدنی کا اپنے بیان سے یوٹرن، مومنہ اقبال سے معافی مانگ لی

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے قانونی نوٹس کے بعد معروف مذہبی اسکالر ناصر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *