کراچی کے علاقے کورنگی روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے ایک نوجوان پر تیزاب پھینکنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان ایک نجی کمپنی کے لیے موبائل سمز فروخت کرنے کا کام کرتا تھا۔ واقعے کے وقت موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے اچانک اس پر تیزاب پھینکا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
زخمی نوجوان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی شناخت و گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر شواہد کی مدد لی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ شہریوں نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
THE PUBLIC POST