این سی سی آئی اے کے قیام کے بعد بڑے پیمانے پر تبادلوں کو پہلا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(رپورٹ : عمران خان )نیشنل سائیبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے ) کے قیام کے بعد پہلے تبادلوں کے احکامات جاری کردئے گئے ۔ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ ٹرانسفر پوسٹنگ کے پہلے نوٹیفیکیشن میں ملک بھر کے 18افسران کو نئے عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے ۔
این سی سی آئی اے کے 18گریڈ کے سینئر افسر ڈپٹی ڈائریکٹر احمد ضعیم کو حیدر آباد سے تبادلہ کرکے سائبر کرائمز رپورٹنگ سینٹر کراچی کا انچارج مقرر کردیا گیا ہے ۔جو کہ ماضی میں بھی متعدد بار سائبر کرائمز ونگ کراچی اور سندھ کے مختلف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں ۔
دیگر تبادلوں عامر نواز کو کوئٹہ سے راولپنڈی زون ،حیدر عباس کو راولپنڈی سے کوئٹہ ،نعمان علی کو کراچی سے حیدر آباد ،رانا شہواز ڈائریکٹر آپریشن این سی سی آئی آپریشن لاہور کے ماتحت دیا گیا ہے۔جبکہ محسن افض کو اسلام آباد سے ایبٹ آباد ،امام بخش روالپنڈی سے کوئٹہ ،سجاد اقبال ملتان سے فیصل آباد،وقار مسیح کو راولپنڈی سے ڈی آئی خان ،محمد توصیف راولپنڈی سے ڈی آئی خان ،بدر شہزاد راولپنڈی سے سکھر،اویس احمد راولپنڈی سے حیدر آباد ،حسن شیراز راولپنڈی سے پشاور،شہریار طلعت راولپندی سے ملتان ،محمد بلال راولپنڈی سے ڈی آئی خان ،علی رضا لاہور سے ایبٹ آباد اور عبدالباسط فیصل آباد سے لاہور سائببر کرائمز سینٹرمیں تعینات کئے گئے ہیں ۔
اس سے قبل پانچ اپریل کو اسٹیلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت پاکستان کی منظوری کے بعد فوری طور پر اور تاحکم ثانی احکامات تک پاکستان پولیس سروس کے 20ویں گریڈ کے افسر وقار الدین سید کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) تعینات کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد باضابطہ اور عملی طور پر ملک بھر میں ائبر کرائمز ونگ کے تھانے ایف آئی اے سے علیحدہ ہوکر ایک علیحدہ وفاقی ادارے میں تبدیل ہوگئے ۔جس کے ذمے پیکا ایکٹ کے تحت سائبر کرائمز کے کیسوں کی تحقیقات کرنا اور مقدمات قائم کرنا ہے ۔

Check Also

فراز الرحمن کاگرین ویلی پروجیکٹ اور دعا بلڈرز سے اظہار لاتعلقی

کراچی(پبلک پوسٹ)دعا بلڈرز کے تعمیراتی پروجیکٹ گرین ویلی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *