کراچی ترقی کی راہ پر گامزن دنیا کے بڑے شہروںکو پیچھے چھوڑ سکتا ہےشرمیلہ فاروقی

کراچی: شرمیلہ فاروقی نے کہا ہے کہ اگر کراچی میں اسی رفتار سے ترقیاتی کام جاری رہے تو یہ شہر پیرس سمیت دنیا کے دیگر بڑے شہروں کو بھی پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔

گزشتہ روز شاہراہ بھٹو کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرمیلہ فاروقی کا کہنا تھا کہ کراچی میں بے شمار خوبصورت مقامات موجود ہیں جن کی آرائش اور بہتری پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اپنے سمندر، لذیذ کھانوں اور قدیمی مارکیٹس کی وجہ سے ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ان کے لیے دنیا کے کسی بھی خوبصورت شہر سے کم نہیں اور اگر شہر میں ترقیاتی منصوبے اسی طرح جاری رہے تو کراچی عالمی سطح پر ایک نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے۔

Check Also

ایران اور امریکہ کو قریب لا سکتے ہیں اپنے مسائل حل نہیں کر پا رہے،ذوالفقار علی بھٹو جونیئر

کراچی: ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *