اسلام آباد میں ڈکیتیاں ہو رہی ہیں، کوئی اور نہیں پولیس والے ڈکیتیاں کر رہے ہیں: شیر افضل مروت

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ڈکیتیاں ہو رہی ہیں، کوئی اور نہیں پولیس والے ڈکیتیاں کر رہے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچ ایسے پوائنٹ تھے جس میں این سی سی آئی اے نے انٹیلی جنس ایجنسی کا نام لے کر چھاپہ مارا، وہاں سے لیپ ٹاپ سمیت ساری اشیاء اٹھا کر لے گئے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آج سے 15 روز پہلے آئی نائن میں این سی سی آئی اے نے چھاپہ مارا۔ میں خود وہاں گیا، اس دفتر پر لکھا ہے کہ یہ این سی سی آئی اے نے سیل کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس میں موجود ساری چیزیں اور فرنیچر این سی سی آئی اے نے چرا لیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ امور سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جن کیسز کی نشاندہی شیر افضل مروت صاحب نے کی اس پر معاملہ دیکھ کر خود انہیں بتاؤں گا۔

Check Also

پاکستان نے تاریخ میں پہلی بارقرضہ قبل از وقت واپس کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار قرضہ قبل از وقت واپس کردیا۔ پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *