ڈیفنس موڑ میں ریڈ بس کی ٹکر،12 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی: ڈیفنس موڑ آغا خان سگنل کے قریب ریڈ بس کی ٹکر سے 12 سالہ بچے کی ہلاکت کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریڈ بس موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد سوار افراد سڑک پر گر گئے۔ حادثے کے نتیجے میں 12 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا جبکہ دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد بس کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Check Also

میڈیکل کالجز میں داخلوں کا امتحان(ایم ڈی کیٹ) 20 ستمبر کو ہوگا

کراچی: میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2026 کا انعقاد 20 ستمبر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *