کراچی میں آج بادلوں اور پھوار کے ساتھ صبح کا آغاز،دن کیسا گزرے گا؟

کراچی:شہر قائد میں آج صبح کے اوقات میں بادلوں کے ڈیرے رہے اور سمندری ہواؤں کے ساتھ کئی علاقوں میں پھوار بھی پڑی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چند گھنٹوں کے بعد شہر پر چھانے والے بادل چھٹ جائیں گے، تاہم آج بھی موسم گرم و مرطوب اور تیزہوائیں چلنے جبکہ مطلع بیشتر اوقات صاف رہنے کا امکان ہے۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 تا 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلنا متوقع ہے۔

آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ ہوا ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نمی کا تناسب 50 سے 85 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ نمی کا تناسب زائد رہنے سے درجہ حرارت سے 5 سے 8 درجے ذیادہ محسوس ہورہا ہے۔

Check Also

سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی: سونےکی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک دن کمی کے بعد آج پھر قیمتوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *