کراچی، جھگڑے کے دوران فائرنگ کی ویڈیو وائرل، 3 افراد گرفتار

کراچی:شہر قائد میں ڈیفنس کے علاقے بدر کمرشل میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ 14 جون کو پیش آیا جب معمولی جھگڑا بڑھ کر ہاتھا پائی اور پھر فائرنگ تک جا پہنچا۔

واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد حکام نے نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت کبیر، تجمل اور محمد بلال کے ناموں سے ہوئی ہے جن کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم بلال کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ لائسنس یافتہ بتایا جا رہا ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت کی تصدیق کے لیے مزید جانچ جاری ہے۔ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

Check Also

محکمہ خزانہ کا ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ

قیصر کھوکھر:محکمہ خزانہ نے اپنے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *