ہمارے گورنر کو کیوں نکالا؟ہمیں جواب دیا جائیے: فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے بجٹ کو 2 معاملات سے مشروط کر دیا ہے، ہمارے گورنر کو کیوں نکالا؟ ہمیں جواب دیا جانا چاہیے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس بجٹ میں اسی شرط میں ووٹ دیا جائے گا کہ ہمیں گورنر سے متعلق مطمئن کیا جائے، آرٹیکل 140 اے پر ہمیں واضح جواب چاہیے۔

فاروق ستار کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 140 اے عوامی مفاد کی پہلی ترمیم ہے جس پر ہمیں جواب چاہیے اور ایم کیو ایم کو گورنر شپ واپس دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بھی ہٹایا تو انہوں نے کہا کہ مجھے کیوں نکالا؟ ہمیں بھی جواب دیا جائے ہمارے گورنر کو کیوں نکالا؟

ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے گورنر نے آئی ٹی میں کام کیا، 50 ہزار بچوں کو اپنے قدموں پر کھڑا کیا، وہ نوجوان ڈیڑھ ہزار ڈالرز ماہانہ کما رہے ہیں لیکن انہیں ہٹا دیا گیا۔

فاروق ستار سے سوال کیا گیا کہ ایم کیو ایم میں دھڑے ہیں، مصطفیٰ کمال یا خالد مقبول گروپ دونوں میں سے کون ووٹ دے گا کون سا نہیں؟

جس پر فاروق ستار نے کہا ہے کہ میں آپ کو ایم کیو ایم میں آنے کی دعوت دیتا ہوں، اگر گورنر شپ نہیں دیتے تو پھر خالد مقبول صدیقی کو فیصلہ کرنا ہو گا۔

Check Also

پٹرول کی قیمت 225 روپے کی جائے، جماعت اسلامی کا مہنگی پیٹرولیم مصنوعات پر ملک گیر احتجاج کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *