لاہور میں بلیو ٹوتھ ’بلو ٹوتھ‘ کے ذریعے بجلی چوری کا انکشاف

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے ایسٹرن سرکل میں بجلی چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران جدید طریقے سے بجلی چوری کے کئی کیسز سامنے آئے ہیں۔

ترجمان لیسکو کے مطابق ایس ای ایسٹرن عمر بلال کی نگرانی میں مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران محمود بوٹی سب ڈویژن میں گجر ڈیری ملک کے مقام پر مین کیبل کے ذریعے ڈائریکٹ سپلائی پکڑی گئی۔ مذکورہ مقام پر چلرز، فریزرز، ایئر کنڈیشنرز اور دیگر بھاری برقی لوڈ استعمال کیا جا رہا تھا۔

اسی طرح باغبانپورہ سب ڈویژن میں صارف فاروق کا میٹر ٹیمپرڈ پایا گیا، جو بلوٹوتھ ڈیوائس کے ذریعے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔ لیسکو ٹیموں نے دونوں مقامات پر بجلی چوری اور میٹر ٹیمپرنگ کی نشاندہی کرتے ہوئے ڈیٹیکشن بلز جاری کرنے اور ایف آئی آر کے اندراج کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

سی ای او لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔

Check Also

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی، فی تولہ نرخ کیا ہوگئے؟

کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *