اسلام آباد : پروٹیکٹر آف امیگرنٹس دفاتر میں فیسوں کی وصولی کا عمل ناگزیر وجوہات کی بنا پر معطل کردیا گیا ہے، بیرون ملک جانے والے افراد ادارے کی آئندہ ہدایات کا انتظار کریں۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (پاکستان) نے عوام الناس کے لیے جاری ایک اہم اعلامیے میں بتایا ہے کہ پروٹیکٹر آف ایمیگرنٹس سے متعلق فیسوں کی وصولی اور جمع کرانے کا عمل عارضی طور پر معطل ہوگیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اس تکنیکی خرابی کی وجہ سے ملک بھر کے پروٹیکٹر دفاتر میں روزمرہ امور اور بیرونِ ملک جانے والے کارکنان سے متعلق خدمات متاثر ہو رہی ہیں۔
بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ
بیورو نے واضح کیا ہے کہ متعلقہ تکنیکی مسئلے کے باعث فیسیں جمع نہ ہونے کی وجہ سے متعدد امور میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے شہریوں، بالخصوص بیرونِ ملک روزگار کے لیے جانے والے افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ فیسیں جمع کروانے کے لیے کچھ روز انتظار کریں اور غیر ضروری طور پر دفاتر کا رخ نہ کریں تاکہ وقت اور وسائل کے ضیاع سے بچا جا سکے۔
ادارے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ نظام جلد از جلد بحال کرکے عوام کو بروقت آگاہ کردیا جائے گا۔
THE PUBLIC POST