کراچی؛ سول اسپتال مردہ خانے کا اسسٹنٹ پراسرار طور پر لاپتا

کراچی: سول اسپتال کراچی کے مردہ خانے کا اسسٹنٹ شکیل مسیح پراسرار طور پر لاپتا ہوگیا۔
واقعہ کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا جس میں مدعی کے مطابق شکیل مسیح پرسوں رات کو ڈیوٹی کے بعد سول اسپتال ٹراما سینٹر سے نکلا، تمام اسپتالوں اور تھانوں میں بھی چیک کیا لیکن کچھ پتا نہیں چلا۔

والد پرویز مسیح کے مطابق میرا بیٹا 17 سے 18 سال سے سول اسپتال میں ملازمت کر رہا ہے، پرسوں رات کو اپنی موٹر سائیکل پر اسپتال سے نکلا لیکن گھر نہیں پہنچا، بیٹے کا موبائل فون بھی بن جا رہا ہے۔

مدعی کے مطابق ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، کسی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر میرے بیٹے کو اغوا کرلیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، کیس پر مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

Check Also

کراچی میں 31 جولائی سے موسلادھار بارشوں کا امکان

کراچی: بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والی مون سون ہوائیں کل سے ملک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *