لاہور؛ والد سے دو کروڑ ہتھیانے کیلیے اپنے اغوا کا ڈراما رچانے والا نوجوان دوست سمیت گرفتار

لاہور(پبلک پوسٹ)صوبائی دارالحکومت میں نوجوان کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، نوجوان نے دوست کے ساتھ ملکر اپنے اغوا کا ڈراما رچا کر گھر والوں سے دو کروڑ روپے ہتھیانے کا منصوبہ بنایا تھا، پولیس نے 12 گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق پولیس کو عبدالرحمان نامی شہری کی جانب سے بیٹے کے اغوا کی درخواست موصول ہوئی جس پر نوٹس لیتے ہوئے مغوی کی بازیابی کیلیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی اور خصوصی ٹیم نے چند ہی گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کر لیا،درخواست گزار کے بیٹے کو اغوا کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ اس کا بیٹا خود ہی تھا جس نے دوست کے ساتھ ملکر گھر والوں سے دو کروڑ کی رقم ہتھیانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گھر والوں سے مغوی کی بازیابی کیلیے دو کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی گئی تھی، تاہم پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی فیصل کامران کے مطابق شہری کے بیٹے اور اس کے دوست کو گرفتار کرکے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Check Also

شناختی کارڈ کی تجدید کیلئے جی پی اوز اور ڈاکخانوں میں دستیاب سہولت ختم کردی گئی

کراچی(پبلک پوسٹ)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے جی پی اوز اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *