بااثر شخص نے معمولی تنازع پر 10 سالہ بچہ قتل کر دیا

منڈی بہاؤالدین: منڈی بہاؤالدین کے نواحی گاوں بادشاہ پور میں بااثر شخص نے معمولی تنازع پر 10 سالہ بچے یاسر خان کو مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کر دیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان نے لڑکے یاسر خان کو دھان کی فصل خراب کرنے کے الزام پر تشدد کا نشانہ بنایا، مقتول کے والد شاہد عمران کی درخواست پر تھانہ ملکوال میں ملزم عین گوندل کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گئے تاہم گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ 10 سالہ بچے کی لاش کو پوسٹمارٹم کروانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ہے۔

Check Also

پیر سے ملک گیر مکمل پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

کراچی : ٹرانسپورٹرز نے پیر سے ملک گیر مکمل پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *