کراچی، جشن آزادی اور شہدائے پولیس کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد، ایس ایس پی ویسٹ کی شرکت

کراچی: شہر قائد کے ڈسٹرکٹ ویسٹ تھانہ منگھوپیر میں جشنِ آزادی اور شہدائے پولیس کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس افسران، جوانوں اور شہداء کے اہلخانہ نے شرکت کی۔
ترجمان ویسٹ پولیس کے مطابق تقریب کے دوران ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے تزئین و آرائش کے بعد تھانے کی عمارت کا افتتاح بھی کیا۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، پولیس افسران اور جوان شریک ہوئے جبکہ شہدائے پولیس کے لواحقین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یومِ آزادی کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے وطن عزیز کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا اور شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی ویسٹ نے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان میں تحائف تقسیم کیے۔

بعد ازاں ایس ایس پی ویسٹ اور دیگر افسران نے یادگارِ شہداء تھانہ منگھوپیر پر حاضری دی سلامی پیش کی اور پھول چڑھائے۔

Check Also

کم سن بیٹے کی المناک موت نے مجھے تبدیل کر دیا:ببرک شاہ

پاکستانی معروف اداکار ببرک شاہ نے اپنے کم سن بیٹے کی المناک موت اور اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *