ٹرمپ اور کم جونگ اُن کی خفیہ ملاقات کی تیاری؟امریکی اخبار کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

واشنگٹن: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے معاونین کو شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے ساتھ جلد ملاقات کے انتظامات کرنے پر زور دیا ہے۔

امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ نے نجی طور پر کم جونگ اُن کے ساتھ براہِ راست ملاقات کے امکان پر بات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں کی ممکنہ ملاقات نومبر میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن اجلاس کے موقع پر متوقع ہے۔

ٹرمپ اور کم جونگ اُن کی آخری ملاقات 30 جون 2019 کو شمالی اور جنوبی کوریا کی سرحد پر واقع غیر فوجی علاقے میں ہوئی تھی۔ اس موقع پر ٹرمپ شمالی کوریا کی سرزمین میں قدم رکھنے والے پہلے موجودہ امریکی صدر بن گئے تھے

دونوں رہنماؤں کے درمیان اس سے قبل جون 2018 میں سنگاپور اور فروری 2019 میں ہنوئی میں سربراہی ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں، تاہم ان مذاکرات میں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر کوئی مستقل معاہدہ نہیں ہوسکا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بعد کے برسوں میں شمالی کوریا نے اپنے جوہری اور میزائل پروگرام کو مزید آگے بڑھایا، جس کے باعث واشنگٹن اور پیانگ یانگ کے درمیان کشیدگی برقرار رہی۔

Check Also

شام کے ایئربیس پر حملے کے بعد اسرائیل اور ترکیہ آمنے سامنے

تل ابیب/انقرہ: شام کے ایک ایئربیس پر اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیل اور ترکیہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *