کراچی واقعہ: مین ہول کیسے کھلا؟میئر کا وارٹر کارپوریشن کو تحقیقات کا حکم

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی میں نیپا چورنگی پر تین سالہ بچے کے کھلے مین ہول میں گرنے کے افسوسناک واقعے پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

میئر کا کہنا تھا کہ شہر کے بیچوں بیچ، ڈپارٹمنٹل اسٹور اور اسپتال کے قریب مین ہول کا کھلا ہونا انتہائی سنگین غفلت ہے۔

انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ مین ہول کتنے دن سے کھلا تھا یا اسے کسی نے کھولا تھا، اور رات گئے ریسکیو مشینری بروقت فراہم کیوں نہیں کی گئی۔

مرتضیٰ وہاب نے اس سلسلے میں ایم ڈی واٹر کارپوریشن کو فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے تاکہ معاملے کی اصل وجوہات سامنے لائی جا سکیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

Check Also

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخی سطح پر پہنچنے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *