ڈیزل سستا؛ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی: صوبائی حکومت نے ڈیزل سستا ہونے کے باوجود زائد کرایہ وصول کرنےو الے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور دیگر حکام کو کرایوں میں کمی یقینی بنانے اور ڈیزل سستا ہونے کے بعد کرایوں میں کمی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔

شرجیل انعام میمن نے ہدایت کی کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ کسی بھی ٹرانسپورٹر کو مسافروں سے من مانا یا زائد کرایہ وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

سندھ کے سینئر وزیر نے متعلقہ افسران کو مختلف روٹس پر نگرانی مزید مؤثر بنانے اور زائد کرایہ وصولی پر فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود زائد کرایہ وصول کرنا قابل قبول نہیں ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

Check Also

گل پلازہ آتشزدگی کیس میں سول ڈیفنس کے 2 افسران برطرف

کراچی: گل پازہ آتشزدگی کیس میں محکمہ داخلہ نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے سول ڈیفنس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *