’سندھ میں جزا سزا کا تصور نہیں‘،سپریم کورٹ نےقتل مقدمات کے اندراج میں تاخیر پر آئی جی کو طلب کرلیا

سپریم کورٹ نے قتل مقدمات کے اندراج میں تاخیر پر آئی جی سندھ کو طلب کرلیا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ آئیندہ سماعت پر آئی جی سندھ ذاتی طور پر پیش ہوں، ایڈووکیٹ جنرل سندھ ،ڈی آئی جی سکھر کو بھی طلب کرلیا گیا۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ سندھ میں جزا سزا کا تصور نہیں ہے، سندھ پولیس خود لوگوں کو بری کروا رہی ہے۔

جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہا کہ سکھر اور لاڑکانہ کی صورتحال تو بہت ہی خراب ہے جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں قتل کے دو روز بعد مقدمہ درج کیا گیا، بہت سے مقدمات میں تو پولیس مقدمات کے اندراج سے کتراتی ہے، ایسے تو جانوروں کو بھی نہیں مارا جاتا۔

عدالت نے وکلا کو مزید تیاری کی ہدایت کردی، مزید سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Check Also

ہیرا گولڈ کی جانب سے بارہ ربیعُ الاوّل کی مناسبت سے نعت خواں اویس رضا قادری کی آواز میں نعتیہ کلاموں کا سلسلہ جاریپہلے کلام “آمد سرکار” کے بعد کلام”چن چڑھیا امینہ دے لال دا” دوسرا نعتیہ کلام ا ہلًا وَسہْلًا مَرْحَبًّا” کے عنوان سے ریلیز کیا گیا

کراچی :ہیرا گولڈ کی جانب سے ربیعُ الاوّل کی مناسبت سے بین الاقوامی شہرت یافتہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *