کراچی (اسٹاف رپورٹر ) معروف فنکارہ حنا ثانی نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول رحمتِ عالم ﷺ کی ولادت کا دن ہے یہ دن ہمیں سچائی، محبت، اخوت اور انسانیت کا درس دیتا ہے آئیے اس مبارک دن پر اپنے کردار کو نبی کریم ﷺ کی سیرت کے مطابق ڈھالیں،
درود و سلام اور صدقہ و خیرات سے اس دن کی برکتیں سمیٹیں حنا ثانی اپنی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو 12 ربیع الاول مبارک باد پیش کرتی ہے حنا ثانی نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرت ہمارے لیے انسانیت کے لیے مکمل ضابطہ حیات ہے اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریم ﷺ کی سچی محبت اور اتباع نصیب فرمائے،
12 ربیع الاول وہ مبارک دن جب رحمت للعالمین ﷺ اس دنیا میں تشریف لائے یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کامیابی نرمی میں ہے، عزت سچائی میں ہے، اور برکت امانت میں ہے، اس دن دل سے درود پڑھیں، غریبوں کا خیال رکھیں، اور نبی ﷺ کی تعلیمات کو عام کریں عاشقانِ رسول کو جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مبارک ہو
THE PUBLIC POST