وزیر تعلیم سندھ کا اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان

وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ نے سرکاری اسکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان کر دیا۔

یہ اعلان انہوں نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا ہے کہ حالات کی وجہ سے ہمیں ہفتے کی چھٹی کرنی پڑی اور اسی وجہ سے ایک گھنٹہ بڑھانا پڑا تاکہ کورس مکمل ہو جائے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ آج یہاں ابھی میں بیٹھا تھا تو 3 بچیاں آئیں میرے پاس کہ انکل ہمیں بھوک لگتی ہے، ڈھائی بجے اسکول ختم ہوتا ہے تو ہم 3 بجے گھر جاتے ہیں، یہ ٹائم جو آپ نے ایک گھنٹہ بڑھایا ہے یہ کم کردیں، تو میں نے ان کو کہا کہ بیٹا یہ ہوگیا آج سے۔

سردار شاہ نے کہا ہے کہ ہم کوئی یکساں پالیسی بنانے میں ناکام رہے ہیں، جتنے بچے آؤٹ آف اسکول ہیں یہ ایک بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث 20 ہزار اسکولوں کی دیواروں کو نقصان پہنچا۔

سردار شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں تعلیم پر سب سے کم خرچہ کرنے والا ملک ہے، وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی سے تعلیمی مراکز کے لیے فنڈز فراہم کرے۔

وزیرِ تعلیم نے کہا کہ لاکھوں بچوں کو کمیونٹی بیسڈ مراکز کے ذریعے تعلیم دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تعلیمی مراکز کے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔

Check Also

ایدھی ہوم میں ڈکیتی،فیصل ایدھی کا وزیرِ اعلیٰ سندھ کو خط

ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کے معاملے پر سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی نے سندھ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *