کراچی میں پولیس افسر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومتے ہوئے پکڑا گیا۔
سیف سٹی کیمروں نے پولیس افسر کی جعلی نمبر پلیٹ کی گاڑی کی نشاندہی کی جس پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو روک کر تھانے منتقل کیا گیا۔
ایس ایچ او یوسف پلازہ وقار اعوان جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گاڑی میں جارہے تھے کہ گاڑی آرٹلری میدان کے قریب روکی گئی۔
آرٹلری میدان تھانے کی حدود میں گاڑی کی نشاندہی سیف سٹی کیمروں سے ہوئی۔ گاڑی کو پہلے آرٹلری میدان تھانے لایا گیا اور بعد میں اے وی ایل سی بھیج دیا گیا۔
وقار اعوان کو ایس ایچ او کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے اور ان کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی کی جائےگی۔
ایس ایچ او سے تفتیش جاری ہے۔
ضلع وسطی پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ اویوسف پلازہ وقار اعوان کو آج شام معطل کیا گیا تھا۔
THE PUBLIC POST