کراچی:ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے 3سالہ بچی جاں بحق،اہلخانہ کا 13 کروڑ 57 لاکھ ہرجانے کا دعویٰ

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈبل کیبن کی ٹکر سے 3 سالہ بچی آیت نور کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر اہلِ خانہ نے گاڑی کے ڈرائیور اور مالکان کے خلاف 13 کروڑ 57 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔

سینئر سول جج غربی کی عدالت میں دائر دعوے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 12 جولائی کو تیز رفتار ڈبل کیبن گاڑی نے آیت نور کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں آیت نور شدید زخمی ہو کر جاں بحق ہو گئی۔

درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری، غفلت، لاپرواہی اور مناسب احتیاط نہ کرنے کے باعث پیش آیا، گاڑی کا ڈرائیور، اس کے ساتھ موجود شخص اور گاڑی کے مالکان حادثے کے لیے مشترکہ طور پر ذمہ دار ہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت متاثرہ خاندان کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے اور مدعا علیہان سے 13 کروڑ 57 لاکھ روپے ہرجانہ دلوایا جائے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔

Check Also

ماہرہ خان کو ’مسلم ایکسی لینس ان سنیما اینڈ آرٹس ایوارڈ‘ سے بھی نوازا جائے گا

پاکستان کی معروف اور مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان اپنے کیریئر کا ایک اور اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *