پاکستان سے بات چیت چاہتے ہیں، سعودی عرب کردار ادا کرے: ترجمان افغان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغانستان پاکستان سے بات چیت اور تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے، سعودی عرب کے فیصلوں اور اس کی ثالثی کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں۔

عرب میڈیا کو انٹرویو میں ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پاک افغان تنازعات حل کروانے میں سعودی عرب سمیت تمام ممالک کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے توقعات ہیں کہ افغانستان اور پاکستان کا دوست ہونے کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرے، سعودی عرب اس معاملے میں مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغان عوام کے دل میں بھی سعودی عرب اور دونوں مقدس مساجد کے لیے بہت محبت اور احترام ہے۔

افغان طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ اُمید ہے کہ سعودی حکام ثالثی کی اپنی کوششیں مؤثر انداز میں جاری رکھیں گے اور دونوں ملکوں کے درمیان موجود مسائل حل کرنے میں مدد کریں گے۔

Check Also

جاپان میں 20ویں ایشین گیمز کا آغاز،پاکستانی دستے کی پروقار انٹری

ناگویا: جاپان میں 20ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایشین گیمز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *