موٹروے M2 پر آج سے بڑی گاڑیوں، کارگو وہیکلز پر پابندی عائد

آج سے موٹر وے 2 پر لاہور سے بڑی گاڑیوں اور کارگو وہیکلز کے اسلام آباد داخلے پر پابندی لگادی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 14 کو آج شام سے ہکلہ تا کنڈل ٹریفک کے لیے بند کیا جائے گا۔

جی ٹی روڈ این 5 بھی اٹک خورد کے مقام پر آج شام سے ٹریفک کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پشاور موٹر وے ایم ون آج رات 11 بجے سے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔

موٹروے پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں شہریوں کو ایم ون پر سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

Check Also

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *