کراچی ،ڈیری فارمرز کی دودھ کے نرخ300روپے لٹرکرنے کی دھمکی

کراچی:ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں 60 روپے فی لٹرز اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا تو دودھ کی قیمت خود 300روپے فی لٹر مقرر کر دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں شہریوں کیلئے دودھ مزید مہنگا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جہاں ڈیری فارمرز نے حکومت اور انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے دودھ کی قیمت میں فوری 60 روپے فی لٹر اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

ڈیری فارمرز کے ترجمان شبیر ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر کراچی فوری طور پر دودھ کی قیمت میں اضافے کا نیا نوٹیفکیشن جاری کریں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو فارمرز ازخود دودھ کی قیمت 300 روپے فی لٹر مقرر کر کے فروخت شروع کر دیں گے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ متعدد درخواستوں اور ملاقاتوں کے باوجود کمشنر کراچی نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بجائے مسلسل نئی تاریخیں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے موجودہ حالات میں فارمرز کے لیے کاروبار چلانا انتہائی مشکل ہو چکا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث چارے ، ٹرانسپورٹ، اور ایندھن کے اخراجات میں بیحد اضافہ ہوا ہے جبکہ 800 روپے میں ملنے والا بھوسہ اب مارکیٹ میں تقریباً 1,700 روپے میں دستیاب ہے ۔جانوروں کی خوراک، ادویات، بجلی، پانی اور مزدوری کے اخراجات میں اضافہ ہو چکا ہے ۔ فارمرز کا کہنا ہے کہ دودھ کی سرکاری قیمت فارمر کی حقیقی پیداواری لاگت کے مطابق مقرر کی جائے ۔

Check Also

سندھ کابینہ نے ججز کیلئے87 گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی

کراچی: سندھ کابینہ نے ججز کے لیے 87 گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *