غیر ملکی پیڈل کھلاڑیوں کی منی بس W-11پر کراچی کے تاریخی مقامات کی سیر

پاکستان آنے والے غیر ملکی پیڈل کے کھلاڑی کراچی کے رنگ میں رنگ گئے۔

کھلاڑیوں نے کراچی کی معروف سواری ڈبلیو 11 پر تاریخی مقامات کی سیر کی۔

انٹرنیشنل پلیئرز کو کراچی کے تاریخی مقامات کا دورہ کروایا گیا۔

غیر ملکی پیڈل کھلاڑی ایف آئی پی برانز پیڈل ایونٹ کھیلنے کے لیے کراچی میں موجود ہیں۔

ایف آئی پی برانز پیڈل ایونٹ پہلی بار پاکستان میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

پاکستان ان 17 نئے ممالک میں شامل ہے جہاں 2026ء میں اس سرکٹ کے تحت ٹورنامنٹ منعقد ہو رہا ہے۔

انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن کی World Padel Report 2025 کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں پیڈل کے تقریباً 50 ہزار شوقیہ کھلاڑی موجود ہیں۔

Check Also

کراچی میں موسم صاف؛ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی: کراچی میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 25.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *