پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی اقدامات کے تحت اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کر دی۔

وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز کی تعیناتی میں یہ توسیع 15 اکتوبر 2026ء تک کی ہے۔ اسلام آباد میں 3 ہزار اہلکار 15 اکتوبر تک تعینات رہیں گے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے پیش نظر رینجرز کی تعیناتی 20 ستمبر سے 5 اکتوبر 2026 تک کی گئی تھی۔ تاہم پی ٹی آئی نے بعد میں مارچ کو مؤخر کرکے 4 اکتوبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کیا۔ تاریخ تبدیل ہونے کے باوجود اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی انتظامات برقرار رہے اور اہم شاہراہوں پر پولیس اور رینجرز کی تعیناتی جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق تعیناتی میں توسیع چیف کمشنر اسلام آباد اور محکمۂ داخلہ پنجاب کی درخواست پر کی گئی ہے، رینجرز چیف کمشنر اور صوبائی حکومت کے تفویض کردہ فرائض انجام دیں گے۔

دوسری جانب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں تناظر میں ہونے والے مذاکرات کا دورا دور اسپیکر چیمبر میں شروع ہو گیا ہے۔

دوسرے دور میں شرکت کے لیے پالیمینٹ ہاؤس پہنچنے پر پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ آج کا دن پاکستانی قوم کے لیے اہم ہے، قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہے اور ہم اس کا اعتماد اور طاقت لے کر یہاں عقل کی بات کرنے آئے ہیں اور قوم کی طاقت کو ریاست کی طاقت بنانے آئے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہم بنیادی مطالبات ان کے سامنے کل بھی رکھ چکے ہیں اور آج بھی رکھیں گے۔ ہم اسیران کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور عمران خان کی صحت کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کا بنیادی مطالبہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے اور وہ اس ملک میں شرافت اور آئین و انصاف کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔

حکومت کی جانب سے مطالبات منظور نہ کیے جانے کی صورت میں ان کا کہنا تھا کہ “ اگر یہ نہیں مانتے تو پھر ہم پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ “عوام عمران خان کی رہائی اور اس ملک میں انصاف دیکھنا چاہتے ہیں۔”

مذاکرات کا پہلا دور گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت گزشتہ روز ہوا تھا جسے فریقین نے ‘مثبت’ قرار دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں دونوں جانب سے مطالبات پیش کیے گئے۔ پی ٹی آئی نے عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے اور انہیں اسپتال منتقل کرنے سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا۔ جبکہ حکومتی وفد نے پی ٹی آئی کے مطالبات کی منظوری کو 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کو ‘منسوخ یا ملتوی’ کرنے سے مشروط کیا۔ اور عمران خان سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Check Also

ایشین گیمز: پاکستان نے ہاکی ایونٹ میں برانز میڈل اپنے نام کر لیا

ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے برانز میڈل اپنےنام کر لیا۔ پاکستان نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *