پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، کیوی ٹیم میں اہم تبدیلیاں، مائیکل بریسویل کپتان مقرر

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 16 مارچ سے شروع ہونے والی پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں مائیکل بریسویل کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔اس سیریز کے لیے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے سات کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔
تاہم نیوزی لینڈ کے کچھ اہم کھلاڑی اس سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے، جن میں لوکی فرگوسن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، رچن روندرا اور مچل سینٹنر شامل ہیں، جو آئی پی ایل میں مصروفیت کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ٹیم میں ایش سودھی اور بین سیئرز کی واپسی ہوئی ہے، جبکہ کائل جیمیسن اور ول او رورکی ابتدائی تین میچز میں شرکت کریں گے جبکہ میٹ ہینری آخری دو میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

Check Also

پاک بھارت کشیدگی؛ پی ایس ایل میچز دبئی یا دوحا منتقل کرنے پر غور

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *