کراچی میں ہیوی ٹریفک کا قہر جاری،ٹرک اور واٹر ٹینکر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کراچی: شہرِ قائد میں ہیوی ٹریفک کی لاپرواہی اور تیز رفتاری ایک بار پھر جان لیوا ثابت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ رواں برس شہر میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں اپنی جان گنوانے والے افراد کی مجموعی تعداد 697 ہو گئی ہے۔

پہلا حادثہ لانڈھی کے علاقے بھینس کالونی میں پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

دوسرا دلخراش واقعہ منگھوپیر کے علاقے گرم چشمہ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک بے قابو اور تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔

دونوں المناک حادثات کے بعد ذمہ دار ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیورز موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور حادثات میں ملوث دونوں ٹرکوں اور واٹر ٹینکر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس نے فرار ہونے والے ڈرائیورز کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

شہر میں ہیوی گاڑیوں کی ریشہ دوانیوں اور بڑھتے ہوئے حادثات پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پُرخطر اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں۔

Check Also

سوات:‌ سیدو شریف اسپتال میں 6افغان ڈاکٹروں کو کام سے روک دیا گیا

سوات: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں واقع سیدو شریف اسپتال میں چھ افغان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *