معروف ٹی وی اور اسٹیج پروڈیوسر ذاکر حسین شاندار قوالی نائٹ کا اہتمام کرینگے

کراچی(شوبز رپورٹر) معروف ٹی وی اور اسٹیج پروڈیوسر ذاکر حسین بہت جلد شہرِ قائد میں ایک شاندار قوالی نائٹ کا اہتمام کرنے جا رہے ہیں، جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ نامور قوال حضرات اپنی آواز کا جادو جگائیں گے-

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذاکر حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قوالی کو ہمیشہ سے بے حد پسند کیا جاتا ہے پاکستان کے قوالوں نے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے غلام فرید صابری، مقبول احمد صابری، عزیز میاں قوال اور استاد نصرت فتح علی خان جیسے عظیم فنکاروں نے دنیا بھر میں اپنی فن کا لوہا منوایا ذاکر حسین نے بتایا کہ قوالی ہماری ثقافت اور صوفی روایت کا اہم حصہ ہے اور نئی نسل میں بھی اس کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اسی روایت کو زندہ رکھنے کے لیے یہ قوالی نائٹ منعقد کی جا رہی ہے-

انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد وہ قوالی نائٹ کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کریں گے جس میں تاریخ، مقام اور شریک فنکاروں کے حوالے سے تمام تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا اس کے علاوہ ذاکر حسین کا کہنا تھا کہ وہ کراچی تھیٹر اور مختلف ٹی وی چینلز کے لیے دوبارہ سے پروڈکشن کا آغاز کر رہے ہیں جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ بہت جلد ناظرین کو معیاری اور تفریح سے بھرپور پروگرام دیکھنے کو ملیں گے

Check Also

دھرمیندر سے پہلی نظر میں محبت ہو گئی تھی:ہیما مالنی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیما مالنی کا آنجہانی شوہر و اداکار دھرمیندر سے محبت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *