سندھ میں سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں رعایت کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی (پبلک پوسٹ)سندھ کے بیروز گار نوجوانوں کے لیے امید کی کرن پیدا ہوگئی جب کہ حکومت سندھ نے تمام محکموں، اداروں میں سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں پانچ سال رعایت کردی۔ رپورٹ کے مطابق سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹی فکیشن محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈینیشن نے جاری کیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمت کے حصول کے لیے عمر کی حد 28 سال سے بڑھا کر 33 سال مقرر کردی گئی۔صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ فیصلے کا اطلاق پولیس اور دیگر فورسز پر نہیں ہوگا۔

Check Also

سوات:‌ سیدو شریف اسپتال میں 6افغان ڈاکٹروں کو کام سے روک دیا گیا

سوات: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں واقع سیدو شریف اسپتال میں چھ افغان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *