گروپ کیپٹن عاصم طارق کا قتل؛ملزم سعد عباسی پر فرد جرم عائد

اسلام آباد: انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کے قتل کیس میں ملزم سعد عباسی پر فرد جرم عائد کر دی۔
جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی، ملزم سعد عباسی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان طلب کر لیے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Check Also

کراچی اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد نےچیئرمین آباد محمد حنیف گوہر سے آباد ہاؤس میں ہم ملاقات کیا

کراچی(رپورٹ، وسیم خان) کراچی اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین آباد محمد حنیف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *