کراچی (کامرس رپورٹر) کاروانِ مکہ مدینہ (پرائیویٹ) لمیٹڈ (KMM) کی نئی برانچ کا شاندار افتتاح کراچی میں کر دیا گیا افتتاحی تقریب میں شہر کی معروف کاروباری، سماجی اور مذہبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس ٹریول ایجنسی کے افتتاح کے موقع پر مہمانانِ خصوصی میں محمد الیاس میمن، سلیم انڑ، محمد ادریس میمن، خالد میمن اور دیگر معزز مہمان شامل تھے تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا-
اس موقع پر طارق روڈ ٹریڈرز الائنس کے چیئرمین الیاس میمن کی جانب سے حاجی محمد ہارون میمن اور ان کے صاحبزادے آصف میمن کو کراچی میں کاروانِ مکہ مدینہ (KMM) کی نئی برانچ کھولنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی –
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کاروانِ مکہ مدینہ (KMM) حج و عمرہ کے شعبے میں ایک قابلِ اعتماد نام ہے جو گزشتہ کئی سالوں سے عازمینِ حج و عمرہ کو بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ کراچی میں نئی برانچ کے قیام سے عازمین کو مزید سہولت میسر آئے گی –
حاجی محمد ہارون میمن اور آصف میمن نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور دوست احباب کی دعاؤں سے اس مقام تک پہنچے ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ عازمینِ حرمین شریفین کو سستے اور معیاری حج و عمرہ پیکجز فراہم کریں اور ان کے مقدس سفر کو آسان بنائیں تقریب کے اختتام پر ملک کی ترقی، خوشحالی اور کاروبار میں برکت کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی
THE PUBLIC POST