حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، پینشن عید سے قبل ادا کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا اعلان کردیا اور اس سلسلے میں وزارت خزانہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو ہونے کا امکان ہے جس کے باعث وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ اور پنشن ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس بارے میں وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو 27 مارچ کو تنخواہیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پینشنرز کو مارچ کی پینشن بھی اسی روز ادا کی جائے گی۔وفاقی وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے متعلق کنٹرولر جنرل اکاوٴنٹس کو بھی مراسلہ جاری کردیا ہے

Check Also

پی آئی اے کیلیے 16 طیاروں کی خریداری میں پیشرفت،حکومت اور بوئنگ کمپنی کا جلد ڈیل کرنے پر اتفاق

واشنگٹن: وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں بوئنگ کمپنی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *