کراچی: سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز سونے کی قیمت میں 35 ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 31 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4لاکھ 25 ہزار 636 روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار ایک روپے بڑھ کر 3 لاکھ 64 ہزار 914 روپے ہو گئی ہے۔
سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 61 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 854 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 52 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 18 روپے کی سطح پر آگئی۔
THE PUBLIC POST