کراچی، ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک، دوسرے کو شہریوں نے پکڑ لیا۔

کراچی، ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک، دوسرے کو شہریوں نے پکڑ لیا۔

کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں عوام نے ڈاکوؤں کو پکڑلیا جب کہ ملزم کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ ضلع وسطی میں ڈکیتی کے دوران عوام نے ڈاکوؤں گھیرا تو ایک ملزم نے ساتھی کو چھڑوانے کی کوشش میں فائرنگ کردی۔

تاہم، ملزم کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ڈاکو ہلاک ہوگیا، اس دوران عوام نے دوسرے ملزم کو بھی پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کی لاش اور ساتھی ڈاکو کو تحویل میں لے لیا۔

ہلاک ڈاکو کی شناخت بلال جب کہ زخمی ہونے والے کی شناخت جہانگیر کے نام سے ہوئی، جنہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا، ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔

Check Also

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان کے 3 سابقہ افسران گرفتار

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان لمیٹڈ کے 3 سابقہ افسران کو گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *