روہت شیٹی نے کن دو فلموں کے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا

بالی ووڈ کی ایکشن فلموں کے تخلیق کار روہت شیٹی نے رنویر سنگھ کی ‘سمبا’ اور اکشے کمار کی ‘سوریاونشی’ کے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا۔

معروف فلم ساز روہت شیٹی نے تصدیق کی ہے کہ ‘سمبا 2’ اور ‘سوریاونشی 2’ بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

روہت شیٹی نے بتایا کہ جب 2011 میں پہلی بار ‘سنگھم’ بنائی تھی تو اندازہ نہیں تھا کہ یہ ایک پورے “پولیس یونیورس” کی بنیاد بن جائے گی۔

فلم ساز نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ پولیس یونیورس کا پہلی بار خیال ‘سمبا’ کے اسکرپٹ پر کام کرتے ہوئے آیا تھا۔

روہت شیٹی نے کہا کہ پولیس یونیورس میں نئے چہرے ہوں گے اور یہ یونیورس مزید آگے بڑھے گی۔

فلم ساز روہت کی حالیہ فلم ‘سنگھم اگین’ میں اجے دیوگن، دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، اکشے کمار، ارجن کپور، ٹائیگر شروف اور کرینہ کپور شامل تھے۔

روہت شیٹی نے سمبا 2 اور سوریا ونشی 2 کی کاسٹ اور شوٹنگ کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا۔

Check Also

اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ فیصل رحمان نے دلچسپ وجہ بتادی

فیصل رحمان نے نوجوانی میں ہی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنالی تھی اور شبنم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *