پوڈکاسٹ میں مجھ سے الٹی سیدھی باتیں کرواکر ویوز حاصل کیے گئے، ناصر ادیب

فلم ساز ناصر ادیب نے کہا ہے کہ ماضی میں ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے انہیں پوڈکاسٹ میں بٹھاکر اداکاراؤں کے ماضی میں پوچھ کر اپنے پروگرام کے ویوز بڑھائے گئے۔

ناصر ادیب ماضی میں ’سنو ٹی وی‘ کے ساتھ پوڈکاسٹ کرتے تھے، جس میں انہوں نے اداکارہ ریما خان اور نیلی سمیت دیگر اداکاراؤں کے ماضی اور ذاتی زندگی پر بات کرتے ہوئے قدرے نامناسب باتیں کی تھیں۔

ریما خان اور نیلی سمیت دیگر اداکاراؤں کے خلاف نامناسب باتیں کرنے پر بعد ازاں انہوں نے اسی پوڈکاسٹ میں معافی بھی مانگی تھی اور انہوں نے متعدد بار ریما خان سے معافی مانگی تھی۔

اب ایک بار پھر انہوں نے اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے اور بتایا ہے کہ انہیں پوڈکاسٹ کے فارمیٹ کا بھی پتا نہیں تھا۔

ناصر ادیب نے احمد بٹ کو دیے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے کبھی کسی انٹرویو میں کسی بھی شوبز شخصیت کے خلاف نامناسب یا غلط باتیں نہیں کیں، البتہ انہوں نے پوڈکاسٹ میں ضرور کیں۔

انہوں نے دلیل دی کہ وہ پوڈکاسٹ ٹیم کا حصہ تھے اور یہ کہ انہیں پوڈکاسٹ سے متعلق زیادہ معلومات نہیں تھی کہ پوڈکاسٹ کیا ہوتا ہے اور اس میں کیسے بولا جاتا ہے۔

ان کے مطابق لیکن وہ کسی بھی پروگرام میں کہیں بھی اگر کسی کی تاریخ بتائیں گے تو وہ کیا کریں گے؟ وہ جھوٹی تاریخ بیان نہیں کر سکتے۔

فلم ساز نے اعتراف کیا کہ کسی کو بھی کسی کی ذاتی زندگی کی تاریخ بیان کرنے کی اجازت نہیں ہے اور ان سے غلطی ہوئی، انہوں نے اس کی متعدد بار معافی بھی مانگی۔

ان کے مطابق چوں کہ انہیں پوڈکاسٹ کے فارمیٹ کی مکمل معلومات نہیں تھی، بعد ازاں انہیں پتا چلا کہ ٹی وی چینل والے انہیں استعمال کرکے پوڈکاسٹ کے ویوز بڑھانا اور لینا چاہتے ہیں۔

ناصر ادیب کا کہنا تھا کہ انہوں نے مذکورہ پوڈکاسٹ میں ہی ریما خان سمیت دیگر سے معافی بھی مانگی اور پھر پوڈکاسٹ کو بھی چھوڑ دیا۔

Check Also

ماورا حسین کی سالگرہ کی دلکش تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

اپنی خوبصورتی اور شاندار اداکاری کے باعث شہرت رکھنے والی ماورا حسین 33 سال کی ہوگئیں اور خوشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *