گلوکار جواد احمد بڑی مشکل میں پھنس گئے، مقدمہ درج

معروف گلوکار جواد احمد بجلی چوری کے تنازعے میں لیسکو عملے کے ساتھ تلخ کلامی کے الزام میں مشکل میں پھنس گئے۔

  پبلک پوسٹ کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق واقعہ جوہر ٹاؤن میں گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر پر پیش آیا، جہاں لیسکو عملہ بجلی چوری کی تحقیقات کے لیے پہنچا تھا۔ 

لیسکو کی جانب سے تھانہ نواب ٹاؤن میں درج کرائی گئی درخواست میں گلوکار جواد احمد، ان کے ساتھی عدیل اور چار نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ درخواست کے مطابق، جواد احمد نے موقع پر پہنچ کر عملے کے ساتھ گالم گلوچ کی اور عملے کو دھمکایا۔ مزید یہ بھی الزام لگایا گیا کہ انہوں نے اپنی گاڑی (ویگو ڈالا) عملے پر چڑھانے کی کوشش کی

Check Also

عمران خان کا دورِ حکومت؛ بشریٰ بی بی اہم سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی رہیں، برطانوی جریدہ

برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *