18 سال سے کم عمری میں شادی پر پابندی کا بل قرآن و سنت کے منافی ہے، جے یو آئی

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)جمیعت علما اسلام نے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے کم عمری کی شادی کے بل کو قرآن اور سنت کے منافی قرار دے دیا۔

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے منظور ہونے والے کم عمری سے متعلق بل پر جمیعت علما اسلام نے سخت مؤقف اپنایا ہوا ہے۔

ترجمان جے یو آئی نے بدھ کے روز اٹھارہ سال سے کم عمر شادی سے متعلق بل پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری کی شادی کا بل قرآن وسنت کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، پاکستان کے دفاع کی طرح اسلام کے دفاع کو ایمانی فریضہ سمجھتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اٹھارہ سال سے کم عمر شادی کے مسئلہ پر بھرپور احتجاج کریں گے۔ پارلیمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ لگتا ہے کہ پارلیمنٹ کا کام صرف خلاف اسلام قوانین بنانا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکمران آئے روز خلاف اسلام قوانین بنا کر ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، اٹھارہ سال سے کم عمری کی شادی پر پابندی کے بل کو فوری طور پر واپس لیا جائے

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *