وزیرِاعظم کل سے ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے

وزیرِ اعظم شہباز شریف کل سے 30 مئی تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرِ اعظم دورے کے دوران دوست ممالک کی قیادت سے دوطرفہ اور عالمی امور پر بات کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیرِ اعظم بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں حمایت پر دوست ممالک کا شکریہ ادا کریں گے۔

وزیرِ اعظم 29 اور 30 مئی کو دوشنبے میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم کے دورے میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتِ حال پر وسیع تبادلہ خیال ہوگا۔

Check Also

پاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ؛ عدالت کا اعظم سواتی کے حق میں بڑا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *