کراچی میں کورونا سے 4 اموات، محکمہ صحت سندھ کی وضاحت آگئی

کراچی میں کورونا سے 4 اموات کی خبر پر محکمہ صحت سندھ کی وضاحت سامنے آگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق صرف کورونا کو ان اموات کی وجہ قرار دینا درست نہیں، چاروں مریض 60 سال سے زائد عمر کے تھے جو دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔

کراچی کے نجی اسپتال میں روز کورونا کے 8 سے 10 مثبت کیسز دیکھنے کو مل رہے ہیں: ڈاکٹر جاوید خان

ترجمان کا کہنا تھا کہ مریض نجی اسپتال میں زیرِ علاج اور کئی پیچیدگیوں کا شکار تھے، کورونا کو ان اموات کی واحد وجہ قرار دینا خوف و ہراس پھیلانے کے مترادف ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا کو دنیا بھر میں اب ایک عام وائرس کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

Check Also

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان کے 3 سابقہ افسران گرفتار

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان لمیٹڈ کے 3 سابقہ افسران کو گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *