موت کے کئی برسوں بعد سدھو موسے والا کے ورلڈ میوزک ٹور کا اعلان مداحوں کو حیران کرگیا

عالمی شہرت یافتہ آنجہانی پنجابی بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کو مداحوں کے دلوں میں ایک بار پھر زندہ کرنے کیلئے یادگار ہولوگرام ٹور کا اعلان کردیا گیا۔

28 سالہ گلوکار سدھو موسے والا کی 2022 میں موت کے بعد موسیقی کی دنیا میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا تھا۔ لیکن حال ہی میں ان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ نے دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ اس پوسٹ میں سدھو موسے والا کے ’عالمی ٹور‘ کا اعلان کیا گیا، جسے ’سائنڈ ٹو گاڈ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اس پوسٹ میں ایک ویب سائٹ کا لنک بھی شامل کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا کہ یہ ٹور ایک جدید ہولوگرام ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پیش کیا جائے گا۔ ویب سائٹ کے مطابق یہ ٹور صرف ایک موسیقی کا مظاہرہ نہیں بلکہ ایک جذباتی خراج تحسین ہے جو سدھو موسے والا کے فن، آواز اور شخصیت کو ایک نئی زندگی دے گا۔

واضح رہے کہ اس منفرد ٹور میں 3D ہولوگرافک پروجیکشنز، اصلی آوازیں، سینیمیٹک ویژولز اور خصوصی اسٹیج ایفیکٹس شامل ہوں گے۔ یہ ٹور دنیا کے مختلف شہروں جیسے پنجاب، ٹورنٹو، لندن اور لاس اینجلس میں منعقد ہوگا، جس کا مقصد گلوکار کی یاد کو زندہ رکھنا اور ان کے پیغام کو آگے بڑھانا ہے۔

اس اعلان کے بعد دنیا بھر میں موجود سدھو موسے والا کے مداحوں کے دلوں میں خوشی کی ایک لہر دوڑ اُٹھی ہے اور وہ اس میوزک ٹور کے آغاز کا بےصبری سے انتظا کر رہے ہیں۔

Check Also

سابق شوہر کیساتھ بیٹی کی پرورش کیلئے انا قربان کرنا پڑی، سائرہ یوسف

معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق شوہر شہروز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *