پاکستان دنیا بھر میں آم برآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا

میکسیکو دنیا کا سب سے بڑا آم برآمد کرنے والا ملک ہے تاہم پاکستان نے بھی اپنے ذائقہ دار آموں کی بدولت ٹاپ تھری میں جگہ بنالی ہے۔

آم، جسے پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے، نہ صرف ذائقے اور خوشبو میں بے مثال ہے بلکہ اس کی عالمی اہمیت بھی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔

دنیا بھر میں آم کی پیداوار 55 ملین میٹرک ٹن سے تجاوز کر چکی ہے لیکن برآمدات کے میدان میں چند ممالک ہی نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، میکسیکو اس وقت دنیا کا سب سے بڑا آم برآمد کرنے والا ملک ہے، جو ہر سال تقریباً 4.5 لاکھ میٹرک ٹن آم برآمد کرتا ہے۔

میکسیکو سے آم خریدنے والے اہم اور بڑے ممالک میں امریکا، کینیڈا، جاپان، جنوبی کوریا اور یورپ شامل ہیں۔

پاکستان آم کی برآمدات میں ابھرتی ہوئی قوت
اگرچہ میکسیکو سرفہرست ہے، لیکن پاکستان کا کردار بھی عالمی منڈی میں مسلسل بڑھ رہا ہے۔ پاکستان ہر سال تقریباً 1.5 لاکھ میٹرک ٹن آم برآمد کرتا ہے، اور اس کا شمار دنیا کے ٹاپ 5 آم برآمد کرنے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان کے مشہور آم کی اقسام
پاکستان اپنے اعلیٰ معیار کے آموں کے لیے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے، جن میں شامل ہیں:

چونسہ – خوش ذائقہ، رس دار، اور دیرپا

سندھڑی – بڑی جسامت، میٹھا اور خوشبودار

انور رٹول – چھوٹا مگر انتہائی میٹھا

لنگڑا – خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں مقبول

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *