کراچی میں نوبیاہتا جوڑے کے ہاں ایک ساتھ 5 بچوں کی پیدائش

کراچی(پبلک پوسٹ)شہر قائد میں ایک نوبیاہتا جوڑے کے ہاں ایک ساتھ 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک نوبیاہتا جوڑے کے ہاں شادی کے پہلے ہی سال ایک ساتھ 5 بچوں کی قبل از وقت پیدائش ہوئی، جس نے نہ صرف والدین بلکہ ڈاکٹروں کو بھی بیک وقت حیران اور خوش کر دیا۔

شہر کے ایک نجی اسپتال میں خاتون کو ایمرجنسی کی حالت میں منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے فوری طور پر سی سیکشن کے ذریعے آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 5 نوزائیدہ بچوں کی ولادت ہوئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق پیدائش کے وقت بچوں کا وزن نہایت کم تھا اور وہ سانس لینے میں دشواری کا سامنا کر رہے تھے۔ ان کی طبیعت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے، جہاں وہ مسلسل ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کی حالت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، تاہم ان کی مسلسل نگرانی جاری رہے گی۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *