شادی کے ابتدائی دنوں میں، میں ہر صبح اُٹھ کر رویا کرتی تھی۔پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان صنم جنگ

پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان صنم جنگ نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے ابتدائی دنوں میں، میں ہر صبح اُٹھ کر رویا کرتی تھی۔

حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کرنے والی اداکارہ صنم جنگ نے انٹرویو کے دوران شادی کے بعد پیش آنے والی مشکلات پر روشنی ڈالی اور وی لاگنگ شروع کرنے کی وجہ بھی بتا دی۔

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد ایڈجسٹ کرنا مشکل ہے اور اگر بیرونِ ملک جانا پڑے تو اور بھی مشکل ہوجاتا ہے، میں ہر صبح اُٹھ کر رویا کرتی تھی کیونکہ وہاں اتنا سناٹا ہے اور مجھے یہاں ہر صبح اُٹھ کر مارننگ شو کرنے کی عادت تھی۔

صنم جنگ نے کہا کہ شروع میں ایڈجسٹ کرنا بہت مشکل تھا لیکن اب عادت ہوگئی ہے، دوست بن گئے ہیں اور اب جب کبھی پاکستان یاد آتا ہے اپنے پیارے یاد آتے ہیں تو میں کیمرا آن کرکے وی لاگ بنالیتی ہوں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ روز مرہ کے کام میں شوہر بہت مدد کرتے ہیں وہ 15 دن گھر پر اور 15 دن کام پر ہوتے ہیں۔ اس لیے 2 بچوں کے ساتھ گھر کے باہر کے کام کرنے میں کچھ مشکلات پیش آتی ہیں۔ تاہم بازار سے جو سودا خریدنا ہوتا ہے وہ قسام لے آتے ہیں تاکہ مجھے ان دنوں میں گھر سے باہر جانا نہ پڑے جب وہ گھر پر نہیں ہوتے

Check Also

کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پنجاب کےمعاملے میں کچھ کہوں گا تو مریم بی بی ناراض ہو جائیں گی

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پنجاب کے معاملے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *