سزا ہونے پر کون سے عوام نکلے، عرفان صدیقی کا سینیٹ میں پی ٹی آئی ارکان پر طنز

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزا ہونے پر کون سے عوام نکلے۔

سینٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا تحریک انصاف کے رہنماؤں کو کہنا تھا کہ آپ کے لیڈر کو سزا ہوئی آپ احتجاج تہذ یب کے دائرے میں رہ کر کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تو نو مئی نہیں کیا، آپ نے کوئٹہ چھاونی سے چکدرہ چھاؤنی تک 250 مقامات پر حملے کیے ، کل تک کہتے تھے غلامی نامنظور آج کہتے ہیں آزادی نامنظور۔

رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ ایک جُملہ انھوں نے معرکہ حق پر نہیں کہا، کون سی عوام نکلی ہے باہر آپ لوگوں کو سزا ہونے پر ؟ ہماری کولیگ بولیں اور ان پر آوازیں کسی جائیں ، یہ جمہوریت نہیں ہے۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *