حکومت نے ایران اور عراق مقدس مقامات پر لے جانے والے گروپ آرگنائزر کی اسکروٹنی شروع کردی

وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے کہا ہے کہ زیارات گروپ آرگنائزرز کی سکروٹنی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، آئندہ مقدس مقامات کی زیارات صرف وزارت مذہبی امور کے مجاز زیارت گروپ آرگنائرز کے ذریعے ممکن ہوں گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق کے مقدس مقامات کی زیارات کے لیے پرانا قافلہ سالار نظام عنقریب ختم کردیا جائے گا، زیارات کرانے کی خواہشمند کمپنیوں سے درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 585کمپنیوں کی سکیورٹی کلیئرنس مکمل کرلی گئی ہے،حالیہ توسیع کے دوران 95 نئی کمپنیوں نے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں۔

پرانی کمپنیوں سے کاغذات کی وصولی 31 اگست تک جاری رہے گی، نئی کمپنیاں آئندہ ماہ 10 ستمبر تک اپلائی کرنے کی اہل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مطلوبہ کوائف مکمل کرنے والی زیارات کمپنیوں کی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کا اجرا جلد متوقع ہے۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *